بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کے والد کا انتقال

ممبئی _ 5 مارچ ( اردولیکس) بالی ووڈ اداکارہ ، ماڈل گوہر خان  کے والد ظفر احمد خان انتقال کر گئے۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔علاج کے دوران آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گوہر خان  نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا۔ اور کہا کہ انھیں امید تھی کہ ان کے والد بہت جلد صحت یاب ہوکر گھر واپس ہوں گے لیکن وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔