مغربی بنگال انتخابات _ ممتا بنرجی نے 42 مسلمانوں کو ٹکٹ دیا

کولکتہ _ 6 مارچ ( اردولیکس) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے چیف منسٹر و صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا۔اس مرتبہ ممتا بنرجی  اپنی روایتی اسمبلی حلقہ بھوانی پور سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی مقابلہ کریں گے۔ممتا بنرجی نے آج ریاست کے 294اسمبلی حلقوں میں سے291اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہےجن میں 42 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں انہوں نے اپنی حلیف جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ کیلئے 3 نشستیں چھوڑ دی ہیں۔ممتا بنرجی نے اس مرتبہ 50خواتین کو ٹکٹ دیا  ہے۔79ایس سی اور 17ایس ٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔جب کہ 42مسلم امیدواروں کو بھی  ٹکٹ دیا گیا ہے