حیدرآباد کی بھارت بائیو ٹیک نے ناک کے ذریعہ دی جانے والی ویکسین کا انسانوں پر تجربہ شروع کردیا

حیدرآباد _ 6 مارچ ( اردولیکس) کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی حیدرآباد کی بھارت بائیو ٹیک کمپنی نے کورونا کی ناک کے ذریعہ دی جانے والی ویکسین ”بی بی وی 154“  کے انسانوں پر تجربہ کے پہلے مرحلہ کا شہر میں گذشتہ روز آغاز کیا۔10 منتخب افراد میں سے دو کو ویکسین دیتے ہوئے انسانوں پر اس کے تجربہ کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا گیا۔دونوں افراد جن کو یہ ڈوز دیئے گئے صحت مند اور بہتر ہیں۔سنٹرل ٹرائیل رجسٹری آف انڈیا (سی ٹی آر آئی)کے مطابق یہ تجربے پٹنہ،چینئی،ناگپور اور حیدرآبادمیں کئے جائیں گے۔بھارت بائیوٹیک کو اس کی اس ویکسین کے انسانوں پر تجربہ کے پہلے مرحلہ کے انعقاد کی اجازت ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا(ڈی سی جی آئی)کی طرف سے 2مارچ کو دی گئی تھی