دلہے کو دیکھتے ہی منڈپ سے بھاگ گئی دلہن

نئی دہلی 6 مارچ (اردولیکس) دلہے کے خوبصورت نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے ایک دلہن شادی سے عین قبل منڈپ چھوڑ کرچلی گئی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست بہارمیں پیش آیا۔ضلع بریا کے رہنے والے نوجوان انیل کی شادی ایک لڑکی سےطئے پائی۔ تمام تیاریاں مکمل ہوگئی تھی۔ دلہا بارات کے ساتھ منڈپ پہنچ گیا اوروہ دلہن کے گلے میں منگل سوترباندھ رہا تھا کہ دلہن منڈپ سے یہ کہتے ہوئے شادی سے انکارکرکے چلی گئی کہ دلہے کی جو فوٹو اسے واٹس ایپ کرروانہ کی گئی تھی دلہا ویسا نہیں ہے۔ اسے سمجھانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ دلہن کے چلے جانے کے بعد دلہا اوردلہن کے رشتہ داروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کی وجہہ سے حالات کشیدہ ہوگئے۔