ڈرائیورکے بازوبیٹھنے والوں کیلِئے بھی ائیربیاگ لگائے جائیں۔ حکومت کی کمپنیوں کو ہدایت

حیدرآباد 6 مارچ (اردولیکس) حکومت نے گاڑیاں بنانے والوں کیلئے یہ لازمی قرار دے دیاہے کہ ڈرائیور کے علاوہ آگے بیٹھنے والے دوسرے شخص کیلئے ایئر بیگ لگایا جانا چاہئے۔ وزارت ٹرانپسورٹ نے کہا ہے کہ اِس سال پہلی اپریل یا اِس کے بعدبنائی جانے والی گاڑیوں میں اِس طرح کا ایئربیگ لگانا لازمی ہے اور موجودہ ماڈل میں اِس سال 31 اگست سے اِس پر عمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حادثہ کی صورت میں یہ ایئربیاگ کھل جاتے ہیں جس کی وجہہ سے جانی نقصان کا اندیشہ کم رہتا ہے۔