تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 کریم نگر میں کیریئر گائیڈنس و حوصلہ افزائی کے پروگرام کا انعقاد

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 کریم نگر میں دسویں جماعت کے طلباء میں مستقبل کو روشناس بنانے سے متعلق ہر ہفتہ کیریئر گائیڈنس کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جاتاہے آج کے پروگرام میں مہمانان خصوصی کے طور پر جناب *سرور شاہ بیابانی* صاحب نائب صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر اور *حافظ سید مطھر الدین* صاحب صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کے علاوہ جناب *اے امبیڈکر* صاحب *RLC* کریم نگر بھی تشریف فرما تھے اس موقع پر محترم سرور شاہ بیابانی صاحب نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بڑوں کا ادب و احترام کرتے ہوئے ان کی دعائیں لیں زندگی کی کسی موڑ پر پست حوصلہ نہ ہوں۔ خاص کر آپ کے اساتذہ کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کے منازل طئے کریں. اور ایک بہترین خدمت گزار بنیں. جناب RLC صاحب نے کہا کے اپنے آپ کو امتحان کے لئے تیار کریں اور اپنی سونچ کو مثبت انداز میں رکھیں اور ایک اچھے ذہن اور فکر کے ساتھ بغیر کسی دباؤ کے امتحانات کی تیاری کریں. محترمہ *مونیکا* صاحبہ پرنسپل کریم نگر بوائز 2 نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے سوسائٹی سے جو بھی ہدایات مل رہی ہے اس پر پورا پورا عمل کریں اور اچھے اخلاق و کردار کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں حافظ سید مطھر الدین نے کہا کے اپنے زندگی کا مقصد طئے کرتے ہوئے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں. اس موقع پر جناب کرانتی کمار صاحب اسکول کو-آرڈینیٹر، جناب مہیندر صاحب کیریئر گائیڈنس انچارج، جناب فخرالدین صاحب ڈپٹی وارڈن، جناب نونیت سر، نریش سر، اسری ٹیچر، شاہدہ ٹیچر، عروسہ فاطمہ ٹیچر، عبدالمجیداشتیاق سر، کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے جناب شجیع الدین صاحب نے پروگرام کی کاروائی چلائی اور مہمانوں کا استقبال کیا.