تلنگانہ ایمسٹ کا شیڈول جاری

حیدرآباد 6 مارچ (اردولیکس) اسٹیٹ ہائیر ایجو کیشن کونسل کی جانب سے ایمسٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔18 مارچ کو ایمسٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔5 تا 9 جولائی ایمسٹ منعقد ہوگا۔ 5 اور 6 تاریخ کو اگریکلچرل ،فارما کےلئے امتحان ہوگا جبکہ 7‘8 اور 9 تاریخ کو انجنیئرنگ کےلئے امتحان کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ روزآنہ دو مرحلوں میں آن لائن طریقہ کار سے امتحان ہوگا۔ خواہشمند امیدوار اس مہینہ کی20 تاریخ سے18 مئی تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔