تلنگانہ کے آصف آباد میں سیکس ریاکٹ کا پردہ فاش

آصف آباد 6 مارچ (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں پولیس نے ایک ہوٹل پرچھاپہ مارتے ہوئے جسم فروشی کا پردہ فاش کیا ہے۔ آصف آباد کی ایک لاج میں پولیس نے دھاوا کرکے دو گاہکوں، تین لڑکیوں کے علاوہ لاج کے مالک کو پکڑلیا۔ لڑکیوں کو بازآباد کاری کے مرکز بھجوادیا گیا۔ یہ کاروائی ٹاسک فورس نے انجام دی بعد ازاں ملزمین کو مزید کاروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔