احمد آباد ٹیسٹ سیریزمیں ٹیم انڈیا کی شاندار کامیابی۔ٹسٹ چپمین شپ فائنل میں رسائی

نئی دہلی 6 مارچ (اردولیکس) احمد آباد میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو اننگز اور 25 رنوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی اور مسلسل تین ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز تین ایک سے اپنے نام کرلی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے ، جس کے فائنل میں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے لارڈس کے میدان پر ہوگا ۔ یہ میچ 18 جون کو کھیلا جائے گا ۔