حیدرآباد میں 1500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا اسکام بے نقاب

حیدرآباد _ 6 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد میں انڈس ویوا ہیلت سائنس کمپنی نے منی سرکولیشن کے نام پر 1500 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا ہے کمپنی نے ملک بھر کے  10 لاکھ افراد سے رقومات اکٹھا کیں ہیں سائبرآباد پولیس کمشنر سجانر نے بتایا کہ حیدرآباد میں اس کمپنی کے خلاف شکایت درج ہونے پر تحقیقات کی گئیں۔جس میں 1500 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے کا پتہ چلا۔اس معاملے میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں تین سرکاری ٹیچرس بھی شامل ہیں