میتھن چکرورتی بی جے پی میں شامل اور گنگولی۔۔۔۔۔

کولکتہ _ 7 مارچ ( اردولیکس) اپنے دور کے مشہور بالی ووڈ اداکار میتھن چکرورتی آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔چند دنوں سے یہ قیاس آرائی چل رہی تھی کہ میتھن چکرورتی اور سوراو گنگولی کولکتہ میں نکالی جانے والی ریلی میں شریک ہوکر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔لیکن آج میتھین چکرورتی ہی ریلی میں شرکت کی اور زعفرانی پارٹی میں شامل ہوگئے۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ، اداکار میتھن چکرورتی نے اتوار کو کولکاتا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔