آئی پی ایل کا شیڈول جاری _ 9 اپریل کو ٹورنامنٹ کا افتتاح

حیدرآباد _ 7 مارچ ( اردولیکس) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل )کی گورننگ کونسل نے آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کا شیڈول جاری کیا۔ یہ ٹورنامنٹ ملک بھر کے شہروں(احمد آباد ، بنگلور ، چنئی ، دہلی ، ممبئی ، کولکتہ) میں منعقد ہوگا۔ تاہم ، وزیر کے ٹی آر کی اپیل کے باوجود ، بی سی سی آئی نے حیدرآباد کو ایک موقع نہیں دیا۔چودہویں سیزن کا پہلا مقابلہ 9 اپریل کو چنئی میں ہوگا۔ اس میچ میں چیمپین ممبئی انڈینز  اور بنگلور رائل چیلنجرس کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ فائنل 30 مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسی اسٹیڈیم میں پلے آف میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم چار مقامات پر میچ کھیلے گی۔ کل 56 لیگ میچ کھیلے جائیں گے۔ چنئی ، ممبئی ، کولکاتہ اور بنگلور 10 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ احمد آباد اور دہلی 8، 8 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ اس سیزن کی انفرادیت یہ ہے کہ  کوئی بھی  گوم پچ پر  میچ نہیں کھیلے گی۔ میچ شام 3.30 بجے اور شام 7.30 بجے شروع ہوں گے۔