حیدرآباد بہت جلد بھاگیہ نگربن جائے گا: بی جے پی قائد کی منطق

حیدرآباد 7 مارچ (اردولیکس) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری پی مرلی دھر راو نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کی سب سے زیادہ مثالی اورمتحرک جمہوریت ہے۔انہوں نے بھارت نیتی کے زیراہتمام حیدرآباد میں ڈیجیٹل ہندو کنکلیو کے موقع پر رام راجیہ کے نظریہ پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یہ دنیا کے لئے رول ماڈل ہے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سماج بیدار ہورہا ہے اسی لئے حیدرآباد جلد ہی بھاگیہ نگر بن جائے گا۔ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ہندو تحریک دنیا کی علم کی تحریک ہے۔