حیدرآباد میں درجہ حرارت 37.2 ڈگری سلسیس درج

حیدرآباد 7 مارچ (اردولیکس) تلنگانہ کے بھدراچلم ٹاون میں گذشتہ روز اعظم ترین درجہ حرارت 38.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔حیدرآباد میں 6مارچ کو اعظم ترین درجہ حرارت37.2 ڈگری سلسیس درج کیاگیا تھا۔اے پی کے کرنول میں درجہ حرارت 38.1ڈگری سلسیس اسی عرصہ کے دوران درج کیاگیا۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حیدرآبادمیں اعظم ترین درجہ حرارت 19.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اس بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اقل ترین درجہ حرارت 15.7ڈگری سلسیس ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔