حیدرآباد زو پارک میں تین قسم کے نادر پرندے

حیدرآباد 7 مارچ (اردولیکس) حیدرآباد کے مشہور نہروزوالوجیکل پارک میں تین قسم کے نادر پرندے پائے گئے۔ نہروزوالوجیکل پارک کا شمار ملک کے سرکردہ چڑیاگھروں میں ہوتا ہے جو 380ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 100اقسام کے جانور و پرندے ہیں۔
حیدرآباد برڈنگ پالس سے تعلق رکھنے والے پرندوں کے ماہرین کے 40رکنی گروپ نے شہر کے اس اہم چڑیاگھر کا دورہ کیا اور تقریباپرندوں کے 88اقسام کو یہاں پایا۔ان میں تین قسم کی پرندوں کی نادر پرندوں کے طورپر نشاندہی کی گئی۔ان میں ریڈبرسٹیڈفلائی کیاچر،ہیر کرسٹڈڈرونگو اور فاریسٹ واگٹیل شامل ہیں۔اس وفد نے چڑیا گھر میں پرندوں کی نقل وحرکت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی کئی تصاویر بھی لیں۔یہ پرندے چڑیا گھر کے درختوں پر تھے۔