تلنگانہ میں کووڈ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ گئی

حیدرآباد 7 مارچ (اردولیکس) تلنگانہ میں کوویڈ 19کے158نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,99,900ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,641ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 1 موت ہوئی۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 207افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,96,373 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,886ہے جن میں 748مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔