سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پی وی سندھو اور کیرولینا میرین ایک دوسے کے مقابل

حیدرآباد 7 مارچ (اردولیکس) سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین سنگلز کے فائنل میں ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو کا مقابلہ کیرولینا میرین سے ہوگا۔ پچھلےدو سال میں اِن دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔ عالمی چیمپیئن و دوسری سیڈ ہندوستان کی پی وی سندھو نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے چوتھی سیڈ ڈینمارک کی میا بلیچ فیلٹ کو 41 منٹ میں ہفتے کے روز 21-13, 21-19 سے شکست دے کر سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔