8 مارچ کو تلنگانہ میں خاتون ملازمین کے لئے خصوصی رخصت

حیدرآباد 7 مارچ (اردولیکس) عالمی یوم خواتین کے موقع پر8 مارچ کوتلنگانہ حکومت نے خواتین ملازمین کیلئے خصوصی رخصت اتفاقی کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹرچندرشیکھرراو نے خواتین کو ویمنس ڈے کی مبارکباد پیش کی اورکہا کہ کل خواتین ملازمین کو کل خصوصی رخصت اتفاقی رہے گی۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کرنے کی انھوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی جس کے بعد چیف سکریٹری نے سرکولرجاری کردیا۔