شیلا دکشت اترپریش میں کانگریس کی چیف منسٹر امیدوار؟

اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے وزیر اعلی کے عہدے کا چہرہ کون ہوگا اس رازسے پردہ بس تھوڑی دیر بعد ہٹ جائے گا. ذرائع کی مانیں تو اتر پردیش میں وزیر اعلی کے عہدے کی امیدوار کے طور پر کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر اور مسلسل تین بار دہلی کے اقتدار پر قابض ہونے والی دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو میدان میںاتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے اندرونی ذرائع کی مانیں تو شام تک شیلا کے نام کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔