آیندہ تین جمعہ تک مساجد میں نکاح پر خطبہ دینے آئمہ و مؤذنین سے خواہش

 

نئی دہلی _ 7 مارچ ( پریس ریلیز) کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی  اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے zoom ایپ پرآسان اور مسنون نکاح مہم کے عنوان سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا۔*
*جس کی سرپرستی بزرگ علمائے کرام نے فرمائی اس میٹنگ میں پورے مہاراشٹر سے 400 سے زائد علمائے کرام ، سرکردہ شخصیات، سماجی کارکنان اور دانشواران قوم نے شرکت کی اور قیمتی تجاویز پیش کیں ۔*
*الحمدللہ میٹنگ کامیاب اور نتیجہ خیز رہی تمام شرکاء نے عملی طور پر ساتھ دینے اور مکمل تائیدوحمایت کا اعلان کیا۔*
*اس میٹنگ میں منجملہ اور باتوں کے یہ بات بھی طے پائی کہ آئندہ تین جمعہ تک نکاح کے سلسلے میں پائی جانے والی خرابیوں اور برائیوں کی قباحت اور آسان اور مسنون نکاح ک اہمیت کے بارے میں ہر مسجد میں تقریر ہو اور تمام مساجد کے ائمہ کرام تک آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے خطبہ جمعہ پہونچایا جائے اس کے لئے ہر مسلک کی مسجد کے امام صاحب کی تفصیل درکار ہے تاکہ ان تک خطبہ جمعہ پہونچایا جاسکے اسی طرح اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے چلائی جانے والی دس روزہ مہم میں بھی ائمہ حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے، اسی مقصد کے پیش نظر اس اعلان کے ساتھ ایک فارمیٹ بھیجا جارہا ہے تمام ائمہ کرام سے گزارش ہے کہ اسے ضرور پُر کریں ـ اسی طرح سماجی کارکنان اور ملت کا درد رکھنے والوں سے بھی درخواست ہے کی وہ اس فارمیٹ کو اپنے علاقے کی ہر مسجد کے امام صاحب تک ضرور پہونچائیں اور اسے پُر کروانے کی کوشش کریں ـ