صحافیوں کو مکانات فراہم کرنے کی ذمہ داری میں لوں گا : کے ٹی آر

حیدرآباد _ 7 مارچ ( اردولیکس) وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو  نے اعلان کیا کہ وہ خود صحافیوں کو مکانات کی فراہمی کی ذمہ داری لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گلی سے دہلی  تک  خدمات انجام دینے والے صحافیوں کے مقروض ہیں۔ تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کی جانب سے متوفی صحافیوں کے ارکان خاندان کو دی گئی مالی امداد کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ  روپے کے حساب سے ریاست میں فوت ہونے والے 260 صحافیوں کے اہل خانہ کی مدد کی ہے۔  ان کے بچوں کو رہائشی اسکولوں میں تعلیم کا انتظام کیا جائے گا ۔ بی جے پی  زیر اقتدار گجرات میں صرف ایک ہزار صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ  دئے گئے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ صحافیوں کو مکانات کے ساتھ ہیلت کارڈ کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی  ۔انہوں نے صحافیوں کے لئے 5 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا بھی وعدہ کیا جس میں صحافیوں کو تربیت اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔