بھینسہ میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد کشیدگی

حیدرآباد _7 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے انتہائی حساس سمجھے جانے والے بھینسہ ٹاون میں دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پھتراو کیا۔اس واقعہ میں کئی افراد زخمی ہوئے کی اطلاع ہے تصادم میں ایک آٹو کو آگ لگانے اور چند گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی بھی اطلاع ہے اس واقعہ کے بعد ٹاون میں کشیدگی دیکھی گئی اور پولیس نے واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مقام پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرلیا۔فی الحال وہاں کے حالات قابو میں آنے کی اطلاع ہے