نرمل کے قریب کار الٹ گئی _ 7 سالہ لڑکی جاں بحق، دیگر سات افراد زخمی

نرمل _ 7 مارچ ( اردولیکس) نرمل ضلع کے دلاور پور میں ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔جس کے نتیجہ میں ایک سات سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔جبکہ کار میں سوار دیگر سات افراد زخمی ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ ایک ہی خاندان کے 8 افراد کار میں بھینسہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوکر کر الٹ گئی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے