تلنگانہ کے مدہول میں رشتوں کوشرمسارکرنے والا واقعہ

مدھول 7 مارچ (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے مدہول مستقر میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان نے ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ عضمت دری کی کوشش کی، متاثرہ کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس کے مطابق مدہول مستقر کے ایک نوجوان نے اپنی حقیقی چاچی کے ساتھ شوہرکی غیرموجودگی میں عصمت دری کی کوشش کررہا تھا اسی دوران شوہر آپہنچاجس پر ملزم نے راہ فرار اختیارکی۔ مدہول پولیس نے دفعات 448,506.376 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔