پرینکا چوپڑا نے امریکہ میں کھولا ہندوستانی کھانوں کا ریسٹورینٹ

ممبئی 8 مارچ (اردولیکس) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے نیو یارک میں ایک ہندوستانی ریسٹورینٹ کھولا ہے۔ جسکا نام ’سونا ‘ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ہندوستانی کھانے کے لئے ایک ریسٹورینٹ کھولا ہے۔ اس کے افتتاح کے لئے انہوں نے پوجا بھی کروائی اور پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ اس ریسٹورینٹ میں پرینکا چوپڑا کھانے کے شوقین افراد کوہندوستانی کھانے کھلائیں گی۔