بھینسہ تشدد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز _ سی سی ٹی وی فوٹیج کا لیا جا رہا ہے جائزہ

حیدرآباد _8مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے بھینسہ ٹاون میں اتوار کی رات پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ کی پولیس تحقیقات شروع کردی ہے دو طبقات کے درمیان تصادم کی وجوہات کا پتہ چلانے اور خاطیوں کی نشاندہی کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں میں فلمبند ہونے والے فوٹیج اور ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے انچارج ضلع ایس پی نرمل وشنو وارئیر نے کہا کہ فی الحال بھینسہ میں حالات پرامن ہیں