وظیفہ کی رقم کے لئے بیٹے نے کیا باپ کا قتل

تلنگانہ کے ضلع میدک میں ظالم بیٹے نےسرکاری وظیفہ کی رقم کے لئے اپنے باپ کو قتل کردیا۔ پتہ چلا ہے کہ 65 سالہ آگمیا پیداشنکر پیٹ منڈل کے گاوں لکشما پور میں اپنے بیٹے رامولو کے ساتھ رہتا تھا۔ اسے حکومت کی جانب سے ہر مہینہ ایک ہزار روپئے وظیفہ پیرانہ سالی دیا جاتا تھا۔ یہ رقم بیٹا اپنے باپ سے زبردستی چھین رہا تھا اس مسئلہ پر کل رات ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد بیٹے نے اپنے باپ کو جم کر پیٹا جس کی وجہہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا بیٹا فرار ہے۔