مدہول مستقر میں جمیعتہ علماء کی تشکیل جدید

مدھول _ 8 مارچ ( پریس ریلیز) مدہول مستقر میں جمیعتہ علماء کی تشکیل جدید عمل میں آئی۔تفصیلات کے مطابق بمقام “مسجدعاقل، دارالعلوم حمیدیہ مدہول ” جمیعتہ علماءھندشاخ مدہول کاانتخابی اجلاس بصدارت الحاج مفتی عبدالغنی صدرجمیعتہ علماء متحدہ ضلع عادل آبازیدمجدھم وزیرنگرانی حضرت مفتی شاہدغفران قاسمی مدظلہ العالی مہتمم مدرسہ جامعہ عربیہ بھینسہ انعقادعمل میں آیااجلاس کا آغاز محترم حافظ عبداللطیف زیدمجدبھم جرنل سیکریٹری جمیعتہ علماء بھینسہ کی قرات کلام پاک سے ہوا، ھدیہ نعت محترم جناب حافظ عثمان مدظلہ العالی خازن جمیعتہ علماء بھینسہ نےپیش کیا جمیعت کے انتخابات کے اصول وضوابط پر افتاحی کلمات ضلعی صدرجمیعت حضرت مفتی عبدالغنی صاحب نے اداکرتے ہوئے کہاکہ جمیعت کے ذمہ دارامرکزی ذمہ داروں کی ہدایت کے پابندہوتے ہیں ان ہی کی دی گئی تواریخ میں تمام امورکی تکمیل کیجاتی ھے اوراس کی اطلاع ریاستی جمیعت اوران کے ذریعہ مرکزی جمیعت کوپہنچائی جاتی ہے انہوں نے جمیعتہ علماءھند شاخ مدھول کے اراکین سے دوٹوک کہاکہ ہر ممبر اپنی رائے میں آزادااورکھل کراپنی رائے کا اظہارکرسکتاہےبعد ازاں حضرت مفتی شاہدغفران قاسمی زیدمجدھم نے جمیعت کے مقاصد جلیلہ اوراس کی خوبیوں کوبیان کرتے ہوئے کہاکہ جمیعتہ العلماءایک وہ محسن جماعت ہے جس نے ملک پراحسان کیااوراسکی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنوں اورغیروں میں کوئی امتیازنہیں رکھتی، مسلمان آج آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گذاررہاہے، مختلف جماعتوں،تحریکوں کی شکل میں اسلام کی ترویج کاکام کررہے ہیں اسکااصل سرچشمہ جمیعتہ علماء ہی ہے ،پہلے ہی دن سے باطل طاقتوں کے منصوبوں کوانسانیت کے سامنے لانے والی یہی جماعت ہے بعدازاں صدرجمیعت العلماء مدہول منڈل کے عہدے کیلئے نام پیش کرنے کی تجویز آئی جس پرمخدوم ومکرم حضرت مولانامحمدسلیم الدین قاسمی ناظم دارالعلوم حمیدیہ نے عہدہ صدارت کے لئے سیاسی بصیرت کے حامل جناب حافظ عبدلقوی کانام دوسری میعاد کے لئے پیش کیا مفتی نعیم صاحب اپنے مویدین کے ساتھ تائید کا اعلان کیا اسی طرح جناب حافظ منیرصاحب نے حضرت مولانامحمدسلیم الدین قاسمی کی سرپرستی اورحافظ عبدالقوی صاحب کی تائید کااعلان کیااسی طرح مولاناافروزصاحب امام وخطیب مکہ مسجد کوٹ گلی نے بھی مذکورہ نام کی تائید کااعلان کیااسی طرح مفتی عامر قاسمی امام وخطیب آمنہ مسجدتانور نے بھی تائید کااعلان کیا،دھاگاوں سے حافظ مبین صاحب نے بھی تائید کی اس کے علاوہ سب ہی آراکین نے اپنی اپنی رضامندی ظاہرکی بعد ازاں جرنل سیکریٹری کے عہدہ کے لئے رائے طلب کی گئی جس میں دونام آئے ایک مفتی محممد رئیس الدین قاسمی دوسرانام.مولاناافراز صاحب (مکہ مسجد)کا اکثری اتفاق رائے مفتی رئیس الدین قاسمی کے حق میں ہونے کی وجہ سے مفتی محمدرئیس الدین قاسمی کوبحیثیت جرنل سیکریٹری منتخب کیاگیا،نائب صدرکیلئے تین نام منتخب ہوئے پہلانام حافظ عبدالقادرصاحب ناظم رحیمیہ فیض القران دوسرانام امام وخطیب جامع مسجد ایڑبڑحافظ ضیاء صاحب تیسرانام مولاناافروز صاحب امام وخطیب مکہ مسجدمدھول ،خازن کے لئے جناب حافظ منیرصاحب کاانتخاب عمل میں اسی طرح سیکریٹریزکیلئے مفتی نعیم صاحب مظاھری مدہول ومفتی عامرمظاہری تانور منتخب ہوئے اراکین جمیعت مدہول منڈل کے طورپر حافظ اطہر فیضی حافظ مجاہد، حافظ عبدالرزاق، حافظ مبین، حافظ صادق ،مولاناافروز حسامی،حافظ اظہر، مولاناقاسم حسامی حافظ آصف منتخب ہوئے، اس موقع پرحافظ عثمان، حافظ عمر ،اورخواجہ عبدالبصیر ٹی ٹیوی رپوٹر موجود تھے مجلس کا اختتام سرپرست جمیعتہ علماء نرمل حضرت مولاناسلیم الدین قاسمی زیدہ مجدھم کی دعاپر عمل میں آیا