عالمی یوم خواتین کے دن خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ

حیدرآباد _ 8 مارچ ( اردولیکس) ایک طرف دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کےتحفظ اور عظمت و احترام کی باتیں ہورہی ہیں ایسے  میں تلنگانہ کے ایک مقام پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کا سامنے آئے ہے تفصیلات کے مطابق میدک ضلع میں ایک نامعلوم شخص نے ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا ۔یہ واقعہ الل درگم منڈل گڈی پیداپور میں پیش آیا۔ خاتون پر تیزاب پھینکنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔ تیزاب حملے میں شدید زخمی ہونے والی متاثرہ خاتون کو حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے متاثرہ کی شناخت ٹیکمل منڈل کے انتائی  یلی ٹانڈہ  کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔