تلنگانہ کی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ کورونا وائرس سے متاثر

حیدرآباد _ 8 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کی وزیر بہبود برائے خواتین و اطفال  ستیہ وتی راتھوڑ  کورونا وائرس سے سے متاثر ہوگئی ہیں آج صبح انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جس میں وہ مثبت پائی گئیں ۔ اس کے ساتھ ہی  انہوں نے ڈاکٹر کے ہدایت پر  گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے کا فیصلہ کیا ۔ گذشتہ چار روز سے بخار میں مبتلا وزیر ستیہ وتی راتھوڑ نے آج کورونا ٹیسٹ کروائے  تھے۔ وزیر نے مشورہ دیا کہ حالیہ دنوں ان سے ملاقات کرنے والے اپنا  کورونا ٹیسٹ کروائیں۔