سال بھر خواتین کو ہر شعبہ میں ترجیح دی جانی چاہئے:کویتا


حیدرآباد _8 مارچ ( اردولیکس) ٹی آرایس کی رکن کونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ سال بھر خواتین کو ہر شعبہ میں ترجیح دی جانی چاہئے۔انہوں نے دلت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام شہر حیدرآباد کی پارک حیات ہوٹل میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف طریقوں سے دنیا میں خواتین کے ساتھ امتیاز کیاجارہا ہے۔دلت خواتین کے خلاف ذات پات کا امتیاز بھی کیاجاتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دستورکے معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکر قابل احترام اور سماج کے لئے مثالی شخصیت تھے۔کویتا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں دو طرح کی ذات ہیں۔ایک امیر اور دوسرا غریب۔حالیہ دنوں کے دوران مالی خود مکتفی،خواتین کے لئے فیصلہ سازی میں اضافہ ہوا ہے۔ٹی پرائیڈ کے ذریعہ تلنگانہ حکومت دلت خواتین کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے تمام کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکبادبھی پیش کی۔