بھینسہ واقعہ میں 40 افراد گرفتار _دفعہ 144 نافذ

بھینسہ _ 8 مارچ ( اردولیکس) بھینسہ میں اتوار کی رات پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد واقعہ میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ضلع نرمل کے انچارج ایس پی وشنو وارئیر نے کہا کہ اتوار کی رات 8:45 کے بعد دونوں طبقات کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پھتراو اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔واقعہ میں چند افراد زخمی ہوگئے تاہم تمام کی حالت مستحکم ہے انہوں نے کہا کہ رات 11:30 بجے تک ہی حالات کو قابو میں لایا گیا اور اس کے بعد سے ٹاون میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔انہوں نے کہا اس واقعہ میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیو کی مدد سے مزید خاطیوں کی شناخت کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ 500 پولیس کو بھینسہ میں تعینات کیا گیا ہے