بھینسہ واقعہ کے ذمداروں کو سخت سزا دینے وزیر کے ٹی آر کی درخواست

حیدرآباد _8 مارچ ( اردولیکس) وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ امن اور ہم آہنگی مہذب معاشرہ کی ترقی کی بنیاد ہے انہوں نے بھینسہ ٹاؤن میں کل دو فرقوں کے درمیان ان پیش آئے تشدد کے واقعات کے سلسلے میں کیے گئے ایک ٹویٹ میں وزیر داخلہ محمد محمودعلی اور ڈی جی پی سے درخواست کی کہ اس تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کسی بھی قسم کی قانون شکنی کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تقسیم کرنے والی طاقتوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے تاکہ لا اینڈ آرڈر کو موثر طور پر برقرار رکھا جائے