بھینسہ تشدد واقعہ پر وزیر داخلہ امیت شاہ کا کشن ریڈی کو فون

حیدرآباد _ 8 مارچ ( اردولیکس) وزیر داخلہ امیت شاہ نے تلنگانہ کے بھینسہ ٹاون میں اتوار کی رات پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے تشدد واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔اور امن کے قیام کے لئے مقامی پولیس کو ہدایت دینے کا مشورہ دیا۔اور خاطیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مشورہ دیا۔اسی دوران کشن ریڈی نے تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے تشدد واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو اس سے واقف کروایا۔