نائب صدرجمہوریہ ہند کا اے پی جے عبدالکلام کے بھائی کے انتقال پراظہاررنج

نئی دہلی 8 مارچ (اردولیکس) نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے بڑے بھائی محمد متھو میرن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا اورکہا کہ مجھے ان سے ملاقات کرنے کا فخر حاصل ہوا تھا۔ ان کا نرم سلوک دل پر اثر کرتا تھا۔ خدا ان کی روح کو سکون دے‘‘