تلنگانہ میں دھوپ کی شدت میں اضافہ _ لو لگنے سے ایک مزدور فوت

حیدرآباد _ 8 ما( اردولیکس) تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے دوپہر کے وقت گرم ہوائیں چل رہی ہیں ریاست میں لو لگنے سے ایک زرعی مزدور کی موت ہوگئی۔ریاست کے اضلاع منچریال،کھمم،بھدرادری کوتہ گوڑم،پداپلی اورکاماریڈی اور بھوپال پلی میں درجہ حرارت تقریبا 40ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے اور آنے والے دنوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت 37.1ڈگری سلسیس آصف نگر میں درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اعظم ترین درجہ حرارت توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں 37تا38ڈگری کے درمیان درج کیاجائے گا۔
بھوپال پلی ضلع کے مہامتارام منڈل کے جیلاپلی میں قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کا ایک مزدور دھوپ لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کندیلہ سممایا (55) روزگار کی گارنٹی اسکیم پروگرام میں کام کرنے کے دوران دھوپ لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ متوفی کو بیوی ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔