ملک کی آزادی کے 75 سال پر ” آزادی کی امرُت مہاتسو ” تقاریب منانے چیف منسٹر تلنگانہ کا اعلان

حیدرآباد _ 8 مارچ ( اردولیکس)چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے  عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے یادگار کے طور پر ملک بھر میں ‘آزادی کی امرُت مہاتسو’ تقاریب کا اہتمام کرنے کے منصوبہ کے تناظر میں ان تقاریب کے ریاست بھر میں بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کو یقینی بنائیں۔چیف منسٹر کہا کہ تلنگانہ خطہ نے اُس وقت کی تحریک آزادی میں منفرد کردار ادا کیا تھا۔ اسی طرح موجودہ خود-حکمرانی کے تحت ریاست تلنگانہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ملک کی ترقی میں بھی ریاست کی بڑی شراکت داری ہے۔چیف منسٹر نے 12 مارچ 2021 ء سے 15 اگسٹ 2021 ء تک 75 ہفتوں کے لئے منائی جانے والی ان تقاریب کے اہتمام کے لئے 25 کروڑ روپئے کی رقمی منظوری کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم شری نریندر مودی کی جانب سے ‘آزادی کا امرُت مہاتسو’ کے موضوع پر منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی