بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند منگل کو بھینسہ کا دورہ کریں گے

نظام آباد _ 8 مارچ ( اردولیکس) نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کل 9 مارچ کو بھینسہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ 9 مارچ منگل کو صبح 10 بجے بھینسہ میں فرقہ وارانہ تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے آج تشدد کے دوران زخمی ہونے والے والے راج نیوز کے رپورٹر وجے اور فوٹوگرافر دیوا ریڈی کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے ہاسپٹل پہنچنے اور ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔