حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک شخص کی بیوی اور بچوں پر فائرنگ

حیدرآباد _ 8 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک شخص نے بیوی اور بچوں پر فائرنگ کردی۔یہ واقعہ کالا پھتر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بلال  نگر میں پیش آیا۔تاہم فائرنگ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ بلال نگر کا حبیب ہاشمی نامی شخص کا خاندانی تنازعہ چل رہا تھا اور اسی مسلہ پر حبیب ہاشمی گھر والوں سے جھگڑا کرلیا اور غصہ کی حالت میں نے  بیوی اور دو بچوں پر گولی چلائی ۔یہ تینوں کسی طرح بچ گئے۔ہاشمی کے پاس  لائسنس یافتہ ریوالور ہے ۔ ہاشمی نے تین راؤنڈ فائر کیے لیکن  گولیاں گھر کی   دیوار سے ٹکرا گئی ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ قتل کی کوشش کے تحت درج کیا گیا ۔