جے ای ای مین کے نتائج جاری

حیدرآباد _ 8 مارچ ( اردولیکس)  جے ای ای مین کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ قومی ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جاریہ  سال 23 سے 26 فروری تک منعقدہ انجینئرنگ کورسس میں داخلوں کے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ امیدوار jeemain.nta.nic.in ویب سائٹ کے ذریعے نتائج کا پتہ دیکھ سکتے ہیں۔ملک بھر کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلے کے لئے جے ای ای مین کا امتحان عام طور پر سال میں دو بار ہوتا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر  اس سال چار بار منعقد ہوگا۔ پہلے مرحلے میں داخلہ ٹیسٹ فروری میں اور اگلے مرحلے میں داخلہ امتحانات مارچ ، اپریل اور مئی میں ہوں گے۔

23 سے 26 فروری تک منعقد ہونے والی جے ای ای مین کے لئے کل 6،61،776 امیدواروں نے درخواست داخل کی تھی اور ان میں سے 95 فیصد امیدواروں نے امتحان لکھا ۔