ریلوے کی تمام ہیلپ لائنس ایک ہی نمبرسے مربوط

حیدرآباد 9 مارچ(اردولیکس) انڈین ریلوے نے سفر کے دوران کسی بھی شکایت کے فوری طورپر ازالے اور انکوائری کی خاطر ریلوے کی تمام ہیلپ لائنس کو ایک ہی نمبر139 سے مربوط کردیا ہے جو ریل مدد ہیلپ لائن ہے۔ ہیلپ لائن نمبر139 بارہ زبانوں میں دستیاب ہوگا اور مسافر Interactive Voice Response System(VRS) کاانتخاب یا اسٹار بٹن دباکر براہ راست کال سینٹر کے Executive سے رابطہ قائم کرسکیں گے۔