قتل کے بعد کلہاڑی سے کردئیے بیوی کی نعش کے ٹکڑے ٹکڑے

بنگالورو 9 مارچ(اردولیکس) ریاست کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد نعش کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ندی میں پھینک دیا۔ پانڈوپورا کے رہنے والے گنگپا کی شادی چند سال قبل آشا نامی خاتون سے ہوئی تھی انھیں تین بچے ہیں۔ شوہرکواپنی بیوی کے کردارپرشک ہوگیا تھا۔ اس نے چارماہ قبل اپنی بیوی کا ایک رشتہ دارکی مدد سے قتل کرنے کے بعد کلہاڑی سے سر، ہاتھ اورپاوں الگ الگ کردئیے اوران باقیات کوہیماوتی ندی میں پھینک دیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقتولہ کے شوہراوراس کے مددگارکوگرفتارکرلیا ہے۔