مارچ 13 سے بینک مسلسل چار دن بند رہیں گے

حیدرآباد _ 9 مارچ ( اردولیکس) بینکوں کو خانگیانے کے فیصلہ کے خلاف بینک یونینوں نے 15 مارچ سے دو روزہ ہڑتال منانے کا اعلان کیا ہے۔ بینک ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر 13 مارچ سے 16 مقرچ تک بینک مسلسل چار دن بند رہیں گے۔ 13 مارچ کو دوسرے ہفتہ کی تعطیل اور اتوار 14 مارچ  کو عام تعطیل کی وجہ سے بینک بند رہیں گے ۔ بینک ملازمین کی ہڑتال کے سبب 15 اور 16 مارچ کو بینک بند رہیں گے۔ بینک عہدیداروں نے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں اتوار اور دیگر تہوار، ہڑتال کی وجہ سے بینکوں کو 11 کی چھٹیاں رہیں گی۔