بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند گھر پر نظر بند

حیدرآباد _9 مارچ ( اردولیکس) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کو پولیس نے گھر پر نظر بند کردیا۔انہوں نے آج بھینسہ میں تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے پیر کی رات میں ہی رکن پارلیمنٹ کو بھینسہ کا سفر کرنے سے روک دیا اور بنجارہ ہلز میں واقع ان کی قیامگاہ کے باہر پولیس پکٹس لگا دئے۔