تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 142 نئے کیسس


حیدرآباد_ 9 مارچ ( اردولیکس)تلنگانہ میں کوویڈ 19کے142 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,00,153ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,644ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 178افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر  2,96,740 ہوگئی ہے