بھینسہ واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کروانے ڈی جی پی کو ہدایت

حیدرآباد _ 9 مارچ ( اردولیکس) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے بھینسہ تشدد واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کروانے کی ریاست کے ڈی جی پی کو  ہدایت دی ہے  انہوں نے یہ بھی کہاکہ لا اینڈ آرڈر ریاستی حکومت کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھینسہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔کشن ریڈی  نے کہا کہ اس واقعہ کی مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو تفصیلات سے واقف کروایاگیاہے۔کشن ریڈی نے ان واقعات کی مذمت کی اور کہاکہ انہوں نے اس مسئلہ پر ڈی جی پی سے دو مرتبہ بات چیت کی اور مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہونے دینے کے لئے معقول پولیس بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی۔