تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے کل جمعہ سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے عمل کا آغاز

حیدرآباد _ 2 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن  کل جمعہ کو جاری کیا جائے گا اس کے فوری بعد امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل شروع ہو جائے گا۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ اس مہینے کی 10 تاریخ ہے۔ 13 تاریخ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ اس ماہ کی 15 تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس مہینے کی 30 تاریخ کو ایک ہی مرحلے میں ریاست میں پولنگ ہوگی۔

 

نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ریاست کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں 3.17 کروڑ ووٹر ہیں اور 35,356 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں ہر پولنگ اسٹیشن اوسطاً 870 ووٹر ہیں۔ چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ انتخابات کے سلسلے میں تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

اب تک صرف حکمران جماعت بی آر ایس نے اپنے 115 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے کانگریس کی جانب سے 100 اور بی جے پی کی جانب سے 90 امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے ابھی تک امیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button