نیشنل

چیف منسٹر اترکھنڈ تریویندر سنگھ راوت نے استعفیٰ دے دیا_ تیرتھ سنگھ راوت نئے چیف منسٹر مقرر

نئی دہلی 10 مارچ (اردولیکس)اتراکھنڈ کے چیف منسٹر تریویندر سنگھ راوت نے استعفیٰ دے دیا۔ انھوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ گورنر بیبی رانی موریہ کو سونپ دیا اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ کے نئے چیف منسٹر کے طور پر تیرتھ سنگھ راوت کا بی جے پی ارکان اسمبلی نے منتخب کرلیا ہے۔ گذشتہ ایک سال سے چیف منسٹر کو تبدیل کرنے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں اور ارکان اسمبلی کی اکثریت ان سے ناراض تھی ۔ زرائع کے مطابق سروے میں چیف منسٹر کی شبیہ کو نچلی سطح پر دکھایا گیا تھا جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں بار بارچیف منسٹرکی تبدیلی کا مسئلہ اٹھ رہا تھا۔جس کے پیش نظر بی جے پی کی اعلی قیادت نے چیف منسٹر کو تبدیل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button