جرائم و حادثات

کورٹلہ ٹاون میں ٹرالی آٹو کی ٹکر سے 16 ماہ کے بچہ کی موت

کورٹلہ _ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں ٹرالی آٹو کی ٹکر سے 16 ماہ کا بچہ ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ کورٹلہ کے امبیڈکر نگر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پیوریفائیڈ واٹر سپلائی کرنے والے ٹرالی آٹو نے 16 ماہ کے سودنوا نامی بچہ کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے آٹو ڈرائیور راجندر کو حراست میں لے لیا۔اور ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button