جرائم و حادثات

ماں کوبدنام کرنے کی دھمکی دے کربیٹی کا بھی ریپ۔ عادل آباد کی عدالت نے مجرم کوسنائی عمرقید کی سزا

حیدرآباد 10 مارچ (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کی عادل آباد کی ایک عدالت نے تین خواتین کی عصمت ریزی کرنے والے مجرم کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ سال 2017 میں بیلم پلی میں شیخ انورنے ایک خاتون کا کپڑے تبدیل کرتے وقت خفیہ طورپرویڈیو بنایا اورخاتون کے بیٹے کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کی عصمت ریزی کی۔ بعد ازاں اس نے یہ ویڈیو خاتون کی کم عمربیٹی کو دکھاتے ہوئے اس کی بات ماننے سے انکارپراسے سوشیل میڈیا پروائرل کرنے کی دھمکی دے کراس کے ساتھ بھی شرمناک حرکت کی ۔ بعد ازاں مجرم نے ان کی گھریلو ملازمہ کے ساتھ بھی یہی حرکت کی۔ اس معاملہ میں عدالت نے آج مجرم کو عمرقید کی سزا سنائی اوراسے دو لاکھ 60 ہزارروپئے جرمانہ عائد کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button